ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / وزیر اعظم سے ملاقات کرکے اپنی بات رکھیں گے:ہاردک پٹیل

وزیر اعظم سے ملاقات کرکے اپنی بات رکھیں گے:ہاردک پٹیل

Sat, 08 Apr 2017 01:02:33    S.O. News Service

احمدآباد: 7/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )گجرات میں سال کے اختتام پر اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔اس اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے لیے کامیابی حاصل کرنا چیلنج بناہوا ہے، کیونکہ اس کے بعد ان کو آئندہ سال میں مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ جیسی ریاستوں میں بھی انتخابات ہونے والے ہیں۔اس وجہ سے گجرات کا الیکشن مودی اور امت شاہ کے لیے کافی اہمیت رکھتا ہے۔وہیں مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد گجرات میں اٹھی پاٹیدار ریزرویشن تحریک بی جے پی کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے اب پاٹیدارریزرویشن تحریک کو الیکشن سے قبل ختم کرنے کی کوشش تحریک کے رہنما رہے ہاردک پٹیل کی طرف سے کی جا رہی ہے۔اس پاٹیدار تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل وزیر اعظم نریندر مودی کے سورت دورے کے دوران ان سے ملاقات کرنے کی کوشش کریں گے اور اپنی کمیونٹی سے جڑے مسائل اٹھانے کی کوشش کریں گے۔میڈیا میں جمعرات کو جاری ایک بیان میں ہاردک پٹیل نے کہا کہ پٹیل کمیونٹی کے مختلف مسائل پر ماضی میں گجرات حکومت سے کئی بار درخواست کئے جانے کے باوجود اب بھی ان کا کوئی حل نہیں ہوا ہے۔انہوں کہا کہ وزیر اعظم سورت آ رہے ہیں اور وہ کلکٹر سے ملاقات کرکے وزیر اعظم سے ملنے کے لیے وقت کا مطالبہ کریں گے، تاکہ انہیں ایک میمورنڈم سونپا جا سکے۔ہاردک کے قریبی ساتھی الپیش کتھریا نے بتایا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کا وقت لینے کے لیے ہاردک جمعہ کو سورت کے کلکٹر سے ملاقات کریں گے۔


Share: